Menu 

پرائیویٹ سکولزمافیا بن چکے، سرکاری سکولوں کو اپگریڈ کرنا ضروری ہے۔ کنول شوزب

by: admin

December 31, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار) تحریک انصاف کی رہنما ممبر قومی اسمبلی کنول شوزب نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم کے لیے سخت معاشرتی روا یات اور والدین کے سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے ، پرائیویٹ سکولز مافیا بن چکے ہیں، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا مقابلہ کرنے کے لیے سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیم و اگاہی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے لیے تعلیم اور آئین کے آرٹیکل 25اے کے کردار پر مباحثہ میں کیا، کنول شوذب نے کہاکہ ریسرچ کے دوران پتہ چلا کہ اکثر بچیوں کی تعلیم میٹرک کے بعدہی ختم کردی جاتی ہے اور میٹرک کے بعد ان کی شادی کر دی جاتی ہے اس حوالے سے والدین کی کونسلنگ کی ضرورت ہے ہماری سماجی اقدار بہت سخت ہیں اس بارے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں کے کہا کہ ہمارے والدین نے گو کہ سرکاری سکولوں سے تعلیم حاصل کی اور اچھی ملازمتیں حاصل کیں لیکن اب سرکاری سکولوں کاتعلیمی نظام بھی زوال کا شکار ہے ، ادارہ تعلیم واگاہی کی سی ای او ڈاکٹر بیلا جمیل، سماجی ورکر طاہرہ عبداللہ ، ماہر تعلیم مشرف زیدی نے بھی خطاب کیا۔